Nigeria today
نائیجیریا میں گردن توڑ بخار کی وبا 202 افراد کی جان لے گئی
حکام نے بتایا کہ اب تک 2172 مریض پائے گئے ہیں جن میں سے 202 کی موت ہو چکی ہے لہذا ہم نے ایک ہنگامی مرکز قائم کیا ہے تاکہ متاثرہ صوبوں میں بر وقت طبی امداد فراہم کی جا سکے
نائیجیریا میں گردن توڑ بخار کے باعث جنوری سے اب تک 202 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملکی مرکز برائے انسداد امراض کے ڈاریکٹر جیدہ ادریس کے مطابق، جنوری سے اب تک دارالحکومت ابوجہ سمیت دیگر 22 صوبوں میں گردن توڑ بخار کی وبا مسلسل پھیل رہی ہے ۔
ادریس نے بتایا کہ اب تک 2172 مریض پائے گئے ہیں جن میں سے 202 کی موت ہو چکی ہے لہذا ہم نے ایک ہنگامی مرکز قائم کیا ہے تاکہ متاثرہ صوبوں میں بر وقت طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔
حکومت نے کہا ہے کہ اس وبا کے خاتمے کے لیے سال 2030 تک کےلیے ضروری اقدامات اختیار کیے ہیں۔
واضح رہے کہ نظام تنفس سے پھِیلنے والا گردن توڑ بخار دماغ میں سرایت کرنے کے بعد پورے جسم کومتاثر کرتا ہے۔
krrobinakashif@gmail.com
https://www.youtube.com/@robstv1029
Comments
Post a Comment